سنسنی خیز مقابلہ، سری لنکا نے انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

497010 69823460 - سنسنی خیز مقابلہ، سری لنکا نے انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی

لیِڈز: (دنیا نیوز) سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم سینتالیس اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آئی سی سی انٹرنیشنل ورلڈ کپ 2019ء کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 232 رنز کے بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم میدان میں اتری لیکن سری لنکا کے گیند بازوں نے انھیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور یہ آسان ہدف مشکل سے مشکل ہوتا چلا گیا۔
انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس نے 89 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں جوئے روٹ نے 57 اور کپتان مورگن نے 21 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے پانچ بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
سری لنکا Ú©ÛŒ جانب سے مالینگا Ù†Û’ شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 43 رنز دے کر 4 وکٹیں Ø+اصل کیں جبکہ سلوا Ù†Û’ 3ØŒ یوڈانا Ù†Û’ 2 اور پردیپ Ú©Û’ Ø+صے میں ایک ÙˆÚ©Ù¹ آئی۔ یوں انگلینڈ Ú©ÛŒ پوری ٹیم سینتالیسویں اوور میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس سے قبل سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے میتھیوز نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 115 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 85 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں فرنانڈو 49 اور مینڈس نے 46 رنز بنائے۔
انگلینڈ Ú©ÛŒ جانب سے آرچر اور ووڈ Ù†Û’ 3ØŒ 3 جبکہ راشد Ù†Û’ 2 اور ووکس Ù†Û’ ایک ÙˆÚ©Ù¹ Ø+اصل کی۔